لاکھوں مسلمانوں، سرب اور کروشیائی باشندوں کے قتل عام، اُن کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے سنگین مجرم بوسنیا کے سفاک سرب رہنما راڈوان کراڈزک کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دے کر 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
واضح رہے کہ سربیا
اور بوسنیا میں چھڑنے والی جنگ اُس وقت یک طرفہ نسل کشی میں بدلی جب سرب افواج نے ایک لاکھ سے زائد نہتے مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا۔
یہ جنگ چار سال تک جاری رہی جس کے بعد 1995 میں امریکہ کی سربراہی میں ایک امن معاہدے کے تحت اس جنگ کا خاتمہ ہوا۔